نیوزی لینڈ کی 20کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش‘ ولیمسن کا انکار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20کرکٹرز کو سالانہ سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کردی۔،نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق جن کرکٹرز کو سالانہ سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ان میں ریچن رویندرا، بین سئیرز، ول او رورکی اور جیکب ڈفی کو  پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق اعجاز پٹیل کو دوبارہ کنٹریکٹ پیش کیا گیا‘ وہ پچھلے کنٹریکٹ میں شامل نہیں تھے۔،نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کے مطابق جن کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا انہیں ہر صورت میں نیشنل ٹیم اور ڈومیسٹک سپرسمیش کیلئے دستیاب ہونا ہے۔سابق کپتان کین ولیمسن، لوکی فرگوسن اور ایڈم ملن نے خود کو کنٹریکٹ کیلئے عدم دستیاب قرار دیا۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...