فرانس کو شکست‘ سپین یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)یورو کپ 2024کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے فرانس کو 2-1سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،میونخ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں فرانس کے کھلاڑی رنڈال کولو نے میچ کے آٹھویں منٹ میں گول کرکے سپین کے خلاف برتری حاصل کی،سپین کے خلاف فرانس کی یہ برتری زیادہ دیر نہ رہ سکی، میچ کے 21ویں منٹ میں سپین کے 16سالہ لامین یمل نے  گول کرکے سکور ایک ایک سے برابر کر دیا،سپین نے فرانس کے خلاف دوبارہ اٹیک کرتے ہوئے 25ویں منٹ میں ایک اور گول کیا، سپین کے اڈینیئل اولمو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو کہ میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔یاد رہے کہ یورو کپ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔