اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوات میں شجر کاری کی ویڈیو جاری کر دی۔
سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر پہاڑ سبزہ اوڑھ رہے ہیں جو خیبرپختونخوا میں ہماری بلین ٹری سونامی مہم کے حیرت انگیز نتائج کی کرشماتی جھلک ہے۔ ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی تو ہم ایک صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کریں گے، انشاءاللہ۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 11, 2021
pic.twitter.com/HpkUlA88FR
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر زمین سرسبز ہو گئی ہے اور خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے ناقابل یقین نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔