لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج معروف قانون دان سید زاہد حسین بخاری انتقال کر گئے۔وہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ سید زاہد حسین بخاری 1994 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج بھی رہے ہیں۔بطور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ان کی نماز جنازہ کل بروز اتوار 5 بجے سہ پہر بعد از نماز عصر بمقام گلزار فاطمہ پارک نزد گورنمنٹ گرلز سکول نمبر 2 محلہ جہانگیر آباد شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم پنجاب اسمبلی کی رکن و مسلم لیگ ن کی صوبائی رہنما عظمیٰ بخاری کے والد تھے۔ یاد رہے کہ سید زاہدحسین بخاری سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں درخواستگزاروں کے وکیل بھی تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38