جرمن ذرائع کاکہنا ہے کہ جرمنی میں حکومتی ترجمان اور مشیر اطلاعات اسٹیفن سیبرٹ کے دفتر کا ایک ملازم سالہا سال سے مصر کی خفیہ ایجنسی کےلیے کام کرتا رہا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کا کہنا ہے کہ جرمنی میں حکومتی ترجمان اور مشیر اطلاعات اسٹیفن سیبرٹ کے دفتر کا ایک ملازم سالہا سال سے مصر کی خفیہ ایجنسی کےلئے کام کرتا رہا ہے۔ آئینی تحفظ کمیشن نے گزشتہ روز سال 2019 کی اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے تفتیش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر کی خفیہ ایجنسی نے جرمنی میں مقیم مخالف شخصیات اور صحافیوں کے تعاوب کےلیے سرگرمیاں جاری رکھی تھیں۔جرمن اخبار بلڈ کے مطابق ، مذکورہ ایجنٹ دفتر کے استقبالیئے میں ملازم تھا جس نے مصری صحافیوں کو خفیہ معلومات پہنچانے کی ذمے داری لے رکھی تھی۔خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی کے آمرانہ نظام کے تحت تشدد اور سزائے موت کی سزاوں میں اضافہ ہوا ہے اور مصری حکومت مخالف صحافیوں کا مسلسل تعاقب کرتی رہتی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024