کورونا نے دنیا کی معیشت کو تباہ کر دیا اور دنیا بھر میں 3 اعشاریہ 8 ٹریلین ڈالرز کا معاشی خسارا رپورٹ ہوا۔ یونیورسٹی آف سڈنی کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 147 ملین افراد بے روزگار ہو گئے ۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈاﺅن میں ائر لائنز اور سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے وسیع تر ٹریول انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جبکہ عالمی اجرت میں 2.1 ٹریلین ڈالر یعنی پوری دنیا میں ہونے والی آمدنی میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی تجارت میں کمی کی وجہ سے دنیا کو 536 ارب کا نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ اب تک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 5 لاکھ 62 ہزار 820 افراد ہلاک اور ایک کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار 860 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 73 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024