امریکی وزارت خارجہ نے جاپان کو 105 ایف 35 سٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز وزارت خارجہ نے کانگریس کو 63 عدد ایف 35 اے اور 42 عدد ایف 35 بی طیاروں کی فروخت کے 23 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت سمجھوتے کے بارے میں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔جاپان کی فضائی سیلف ڈیفنس فورس، پہلے ہی روایتی انداز میں فضا میں بلند ہونے اور اترنے والے ایف 35 اے طیارے استعمال کر رہی ہے۔ کم فاصلے سے فضا میں بلند ہونے اورعمودی لینڈنگ کی صلاحیت کے حامل ایف 35 بی طیاروں کو میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے ڈسٹرائر پر تعنیا ت کیا جا سکتا ہے۔ امریکی حکام 25 سال سے زائد مدت تک جاپان کو تکنیکی معاونت اور تربیت فراہم کریں گے۔کسی دوسرے ملک کو جنگی ساز و سامان کی بیک وقت فروخت کا یہ دوسرا بڑا سمجھوتہ ہے، اس سے پہلےسعودی عرب کو سب سے زیادہ لڑاکا طیارے فروخت کیے گئے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نےمیڈیا کو بتایا ہے کہ سمجھوتے سے جاپان کی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے، اور امریکی معیشت اور روزگار کے فروغ میں مدد ملے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38