سکھر،دعا چوک کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
سکھر(بیورورپورٹ)دعا چوک کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ،ساتھی فرار ، اسلحہ برآمد ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ راؤ شفیع اللہ کی حدود بندر روڈ دعا چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا مقابلے کے بعد سکھر پولیس نے ایک ڈاکو دوست محمد عرف دوسو بھٹار کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس زخمی ڈاکو کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا اور ملزم کے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو موٹر چوری , ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا۔