قاضی احمد: قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکراگئی، ایک مسافر ہلاک
قاضی احمد (نامہ نگار) قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر واقع ٹیمور اسٹاپ پر رات دیر گئے کراچی سے پنجاب کی طرف جانے والی تیز رفتار کا ر سڑک کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار سوار پانج افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری قاضی احمد اسپتال لایا گیا جہاں 55 سالہ زخمی جاوید قاسمانی فوت ہوگیا جبکہ اعجاز قاسمانی سہیل قاسمانی زکریا قاسمانی و دیگر زخمیوں شامل ہیں حسب روائیت جنہیں بہتر علاج کے لئے سول اسپتال نواب شاہ ریفر کردیا گیا کار سوار کراچی کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔