دوشیزہ کا اقدام خودکشی
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے مٹھانی محلہ میں نوجوان دوشیزہ زارا منگی نے معمولی بات پر ناراض ہوکر مبینہ طور گھر میں زہریلی دوا کھاکر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثاء کی جانب سے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، ورثا ء کے مطابق زارا منگی اپنے والد سے معمولی بات پر ناراض ہونے کے بعد زہریلی دوا کھاکر خودکشی کی کوشش کی جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ایمرجنسی وارڈ داخل کیا گیا ہے۔