سندرمیں کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 2مزدور جاں بحق، 3 زخمی
لاہور+سندر(نامہ نگاران)سندر کے علاقے میں کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 2 مزدور دب کر جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے موہلنوال کے قریب پلازہ کی بیسمنٹ کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودامزدوروں پرگر گیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے مٹی کے نیچے سے 2مزدوروں کی نعشیں نکال لیں جبکہ 3مزدورں کو زخمی حالت میں نکال کرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں 2زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ جاںبحق ہونے والے مزدروں کی شناخت 30 سالہ لیاقت اور 28 سالہ لقمان کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملنے پر سندر پولیس نے موقع پر پہنچ کردونوں نعشیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔