سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ کے ملزم رانا ثنا اللہ کی جیل میں گھر سے کھانا منگوانے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عدالت نے 13جولائی کو سپرنٹڈنٹ کیمپ جیل سے جواب طلب کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے منشیات کیس کے ملزم رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایڈوکیٹ فرہاد علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، انھیں ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق صرف پرہیزی کھانا دیا جا سکتا ہے لیکن کیمپ جیل حکام اس حوالے سے ان کی بات نہیں سن رہے۔درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ جیل میں بند قیدیوں سے غیر انسانی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ رانا ثنا اللہ کا پرہیزی کھانا بند کرکے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، لہذا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انھیں گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 13جولائی کو سپریٹنڈنٹ کیمپ جیل سے جواب طلب کر لیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38