افغانستان کیلئے امریکی ایلچی نے طالبان کیساتھ مذاکرات کے حالیہ دور کو انتہائی تعمیری قرار دیا
افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حالیہ دور تعمیری رہا ہے۔
امریکہ کے سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق خلیل زاد بیجنگ میں ہیں جس کا مقصد افغانستان میں سترہ سالہ جنگ کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں میں تیزی لانا ہے۔ ترجمان نے زلمے خلیل زاد کے دورے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ پہلی بار امن معاہدے کے تمام چار اہم امور پر تعمیری پیشرفت ہوئی ہے۔