حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی: شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن پاکستان کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ لندن میں متحدہ پشتون سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی ترسیلات زر بھیج کر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بہتر اور خوشحال بنانے کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے۔