احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16جولائی تک توسیع کر دی.عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر طبقے کے ساتھ حالت جنگ میں آچکی ہے، کیا اس طرح ملک چل سکتا ہے، عمران خان اور اسکے وزیروں سے گزارش ہے کہ عوام پر رحم کریں۔خواجہ سعد رفیق نے رانا ثنا اللہ سمیت دیگر گرفتاریوں کو زیادتی قرار دے دیا۔ انہوں نے ٹرینوں کے برھتے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ٹرین پر سفر کرنا چھوڑ گئے ہیں جب حکمرانوں توجہ اپنے کام کی بجائے پرڈوکشن آرڈر بند کرنے اور اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے پر ہوگی تو پھر یہ یہی حال ہوگا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024