کراچی کی احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں کراچی سے سندھ بنک کے تین ملازمین کوگرفتارکیاہے۔
کراچی میں نیب کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ تینوں افراد کاتعلق سندھ بنک سے ہے جن میں بنک کے صدر طارق احسن، ایگزیکٹونائب صدرسیدندیم الطاف اور سابق صدراوربنک کے موجودہ ڈائریکٹربلال شیخ شامل ہیں۔انہیں ریمانڈ کے لئے کراچی میں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائے گا اوربعد میں اسلام آباد منتقل کردیاجائے گا