وزیر اعظم کا دورہ کراچی محض دکھاوا ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی(وقائع نگار)وزیر اعلی سندھ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ کراچی محض دکھاوا ہے اہل کراچی نااہل وفاقی حکومت کو مسترد کرتے ہیںوزیراعظم کی کراچی آمد کاسمیٹک ہے اور، حقیقی مسائل سے عمران خان کا کوئی واسطہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم صاحب کراچی آمد پر کراچی پیکیج کا وعدہ وفا کریںاہلِ کراچی آج بھی آپ کے وعدوں کے منتظر ہیں وفاق کی کراچی کے مسائل سے عدم دلچسپی کے باعث عوام یہ سمجھنے پر مجبور ہیں کہ162 ارب روپے کا کراچی پیکیج اہل کراچی کے لیے سبز باغ ثابت ہواکراچی کا گرین لائن منصوبہ بھی التوا ء کا شکا ر ہے اوروزیراعظم کی توجہ کا طلبگا ر ہے وفاق کی مسائل سے چشم پوشی کو اہل کراچی سمجھ چکے ہیں کاش! وزیراعظم کراچی پیکیج کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریںاور نمائشی دوروں کے بجائے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں دریں اثنا ء بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی ہدایت پرشہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ضلع کورنگی اور جنوبی میں کچرے کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔