وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج کا کیس، عدالت نے27 جولائی تک گواہوں کو طلب کر لیا
کراچی (وقائع نگار)سٹی کورٹ میں پانی کی بندش کے خلاف وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج کیس ، عدالت نے 27 جولائی تک گواہوں کو طلب کر لیا۔بدھ کو کراچی کی مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے میں نامزد گواہوں کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا مقدمہ میں اب تک ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا جاسکا ہے،مئیر کراچی وسیم اختر،خواجہ اظہار،محفوظ یار خان اور ساتھی اسحاق کیس میں نامزد ہیں ملزمان کے خلاف 2016 میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہوا تھا،ملزمان کے خلاف تھانہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے،ملزمان کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ،ریڈ زون میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں