ملک کو قرضوں میں دھکیلنے پر اپوزیشن قوم سے معافی مانگے:دوست مزاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عدم استحکام کا راستہ اختیار کر کے اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ان کو چاہیے کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے سوچ بچار کی بجائے ملک کو قرضوںکی دلدل میں دھکیلنے کا اعتراف کر کے قوم سے معافی مانگیں، تو ہو سکتا ہے کہ انکی مردہ سیاست کو کچھ سانسیں مل جائیں۔اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کر لیں اب انکا کرپشن کرنے کا چورن بکنے والا نہیں۔ وزیرِاعظم عمران خان کو پوری دنیا عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکی حکومت کو تسلیم کرتی ہے ہمیں اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اپوزیشن صبروتحمل کا مظاہرہ کرے اور ہمیں پانچ سال کا جو مینڈیٹ ملا ہے اسے برداشت کرتے ہوئے حکومت کے عوام دوست ، غریب پرور اور فلاحی منصوبوں میں روڑے نہ اٹکائے۔