پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس
لاہور ( لیڈی رپورٹر)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے کوٹ لکھپت جیل کا تفصیلی دورہ کیا ۔ انہوں نے قیدیوں کو دی جانیوالی خوراک ،علاج معالجے کی سہولتوں اور دیگر اقدامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کی تعریف اور انہیں شاباش دی ۔ تفصیلات کے مطابق جیل آمد پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک نے چیئر پرسن قائمہ کمیٹی مسرت جمشید چیمہ کو قیدیوںکو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بریفنگ دی اور جیل کا دورہ کرایا ۔