ملائشیاکے شہر کلانگ میں بیس بال 5 کوچنگ سیمینار کا آغاز
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن (WBSC) کے زیراہتمام ملائشیاکے شہر کلانگ میں بیس بال 5 کوچنگ سیمینار کا آغاز ہوگیا جس میں ویت نام، پاکستان، سری لنکامیزبان ملائیشیاء کے 60 سے کوچز شرکت کررہے ہیں سیمینار میں پاکستان کی نمائندگی مراد حسین اور شیراز آصف کررہے ہیں واضح رہے کہ بیس بال 5 کے کھیل کاآغاز 2017 میں ورلڈ فرینڈ شپ گیمز کے موقع پرہوا اور عوام میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کھیل کو2018 بیونس آئرس میں کھیلے گئے ورلڈ یوتھ گیمزمیں شامل کیا گیابیس بال 5 نوجوانوں کیلئے سافٹ بال اور بیس بال کے کھیل کا نیا امتزاج ہے جسے کھیلنے کیلئے نہ ہی کسی بڑے گرائونڈ کی ضرورت ہے اور نہ ہی سافٹ بال بیس بال میں استعمال ہونے والے مکمل سامان کی جس کے باعث بیس بال5 نوجوان طبقے میں تیزی سے مقبولیت کے منازل طے کررہا ہے بیس بال5 کو ایشیائی ممالک میں روشناس کرانے کیلئے ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل اور سافٹ بال ایشیاء کے صدرداتو لو بینگ چونے ملایشیاء میں کوچنگ سیمینار کااہتمام کیا ابتدائی روز بوٹانک کلب کلانگ میںسیمینار کے انسٹرکٹرزجاپان کے آئیکو‘ چین کے رین لین اور تھائی لینڈ کے پونگ کم نے شرکاء کو لیکچراور ملٹی میڈیا کے ذریعے بیس بال5 کی تاریخ، گیم ٹیکنیک اور قواعد وضوابط سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماہرین کاکہنا تھا کہ بیس بال5 ایک دلچسپ کھیل ہے جس میں جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ حاضر د ماغی بہت اہمیت کی حامل ہے ہم ایشیاء کے مختلف ممالک سے آئے کوچز کوبین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ دے رہے ہیں اورہمیں امید ہے کہ ٹریننگ سیمینار سے استعفادہ حاصل کرنے والے کوچز بیس بال5 کے کھلاڑیوں کی بہترین تربیت اور راہنمائی کریں گے سیمینار میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کوچز مرادحسین اور شیراز آصف سے اپنی خصوصی ملاقات میں جاپان کے آئیکو ‘چین کے رین لین اور تھائی لینڈ کے پونگ کم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان نے اپنے کوچز کو بیس بال5ٹریننگ سیمینار میں شرکت کاموقع فراہم کرکہ ایک اہم اقدام اٹھایا ہے جس سے آنے والے وقتوں میںپاکستان میں اس کھیل کوروشناس کرانے میں بہت مددملے گی۔