اسٹارک کوزیادہ وکٹوں کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک شکار درکار
برمنگھم(آن لائن) سٹار آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں سنگل ایڈیشن میں سابق ہم وطن بائولر گلین میگراتھ کی زیادہ وکٹوں کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک شکار درکار ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ سٹارک ( آج ) جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے، سٹارک اور میگراتھ نے یکساں 26، 26 وکٹیں لے رکھی ہیں، میگراتھ نے 2007ئ میں منعقدہ ورلڈ کپ میں 26 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کی تھی جبکہ سٹارک نے رواں ورلڈ کپ میں اب تک 26 وکٹیں لے رکھی ہیں۔اس کے علاوہ سٹارک کو عالمی مقابلوں میں کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے مزید دو وکٹوں کی ضرورت ہے، اگر سٹارک کامیاب ہو گئے تو وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے ا?سٹریلیا کے دوسرے اور مجموعی طور پر پانچویں بائولر بن جائیں گے۔ سٹارک نے اب تک 17 ورلڈ کپ میچز میں 48 وکٹیں لے رکھی ہیں۔