فلم ’’کون ہے ‘‘ نمائش کل سے شروع
لاہور(کلچرل رپورٹر)ممتاز ہدایتکارسید نور کے چھوٹے بھائی سید قاسم علی کی بطور فلمساز اور ہدایتکار اردو سسپنس ہارر فلم ’’کون ہے ‘‘کل پنجاب بھر کے سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔کا سٹ میں جان عمر قاضی ، کرن نور،جیا علی ،ریجا،مسکان جے ،اظہر رنگیلا،راشد محمود،راحیلہ آغا اورنواز خان کے علاوہ دیگر فنکار شامل ہیں۔ہدایتکار نے بتایاکہ یہ اپنی نوعیت کی منفرد فلم جس میں سپنس اور ہارر شامل ہیں ۔شائقین دیکھنے کے بعد خوش محسوس کریں گے کہ فلمی صنعت میں اس سے قبل اس نوعیت کی کوئی فلم نہیں بنائی گئی ۔