لاہور: سٹی ٹریفک پولیس کیلئے خواتین کی خدمات قابل دید ، ورک پلیس پر مکمل تحفوظ حاصل ہو گا: سی ٹی او

Jul 11, 2018 | 22:45

ویب ڈیسک

لاہور:سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا سٹی ٹریفک پولیس کی حقوق کے تحفظ اوردوران ڈیوٹی پیش آنے والی مشکلات کے حل کیلئے قائم کمیٹی کے ثمرات لیڈی ٹریفک وارڈنز کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔انٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی تشکیل کے بعدمتعدد لیڈی وارڈنز نے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی سے رجوع کیا،کمیٹی کی سفارشات کے بعد سی ٹی او نے لیڈی وارڈنز کے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کر دیئے۔ویڈ لوک پالیسی کے تحت لیڈی وارڈن فرزانہ کا تبادلہ لاہور سے اوکاڑہ کرنے کی سفارش کر دی۔اسی طرح لیڈی وارڈن فہمیدہ کا تبادلہ گلبرگ، انیلہ کا تبادلہ لاری اڈا کر دیا،جبکہ متعدد لیڈی وارڈنز کے مسائل کو فوری طور پر حل کر دیا گیا۔ کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ خواتین محکمہ ٹریفک پولیس کے ہر شعبہ میں نہایت ایمانداری، محنت،لگن اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،لیڈی وارڈنزشہر کی مختلف اہم شاہرراہوں، لائسنسنگ برانچز،ٹکٹنگ،ڈرائیونگ سکولز،ایجوکیشن یونٹ سمیت متعدد یونٹس میں تعینات ہیں۔شہریوں اور سٹی ٹریفک پولیس کیلئے خواتین کی خدمات قابل دید ہیں،ورک پلیس پر ان کو مکمل تحفوظ حاصل ہو گا،وہی معاشرہ بہتر طور پر ترقی کر سکتا ہے جن میں خواتین کو کام کرنے کے برابر مواقع میسر ہوں اور ان کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جا ئے۔ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے پر لیڈی وارڈنز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

مزیدخبریں