سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن کو ہی نہیں ریاست کو بھی خطرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں گرفتاریوں اور کارکنوں کو ہراساں کئے جانے سے اشتعال اور نفرت بڑھے گی۔ ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانا مشترکہ ذمہ داری ہے اور سب سے بڑھ کر یہ سیکورٹی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی عمل کو کسی خاص نتیجہ تک پہنچانے کا تاثر ملے تو یہ ریاست کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے سانحہ میں کسی کی غلطی اور قصور تو ہے۔ راولپنڈی کے واقعات جو فاضل سینیٹر نے بیان کئے تشویشناک ہیں۔ ایسے میں الیکشن کمیشن ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتا۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ جب انہیں آگاہی مل چکی کہ کن کن لوگوں اور جماعتوں کو خطرہ لاحق ہے تو پھر درخواست کا انتظار کئے بغیر ایسے افرادا ور پارٹیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پشاور سانحہ میں شہادت پانے والے بیس سے زائد شہداءکیلئے ایوان میں مذمتی قرار داد پیش کررہا ہوں۔ بلور خاندان نے متعدد جانوں کی قربانیاں دے کر ملک اور جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کا ہدیہ پیش کردیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024