پاکستان نے سیکیوریٹی مسائل کے باعث ہرارے میں ہی ٹریننگ کا آغازکردیا

Jul 11, 2018 | 15:30

ویب ڈیسک

پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے سیکیورٹی مسائل کے باعث ہرارے میں ہی ٹریننگ کاآغازکردیاہے۔سیکیورٹی مسائل کے باعث سرفراز الیون نے بلاوایوجانے کے بجائے ہرارے ہی میں تین گھنٹے پریکٹس کی۔جس میں ون ڈے سیریزکیلیے ٹیم کوجوائن کرنے والے بابراعظم،امام الحق ،یاسرشاہ اورجنیدخان نے بھی حصہ لیا۔لیگ اسپنریاسرشاہ اورفاسٹ بولرجنیدخان پربولنگ کوچ اظہرمحمود نے خصوصی توجہ دی۔فہیم اشرف،حسن علی،عثمان شنواری اوردیگربولرز بھی لائن اورلینتھ بہتربنانے کی کوشش کرتے رہے۔ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بابراعظم اورامام الحق کومقامی کنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے کے لییٹپس دیں۔انجری بریک کے بعد کم بیک کرنے والے بابراعظم بہترین کارکردگی کے لئے پراعتماد نظرآئے۔فخرزمان نے جارحانہ اسٹروکس اور کپتان سرفرازاحمد نے وکٹ کیپنگ کیلیے مشقیں کیں۔اوربیٹنگ پریکٹس پر بھی پوری توجہ دی۔شعیب ملک، شاداب خان اوردیگر پلیئرز نے بھی ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا۔ پاکستان اورزمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز جمعے سے بلاوایومیں شروع ہوگی۔

مزیدخبریں