میں چھوٹا آدمی نہیں ہوں،واک اوور تو (ن)لیگ کو ملتا رہا ہے، انہیں عبرتناک شکست ہوگی:شیخ رشید
شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن کے الزام پرردعمل دیتے ہوۓ کہا کہ میں چھوٹا آدمی نہیں ہوں،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ واک اوور تو (ن)لیگ کو ملتا رہا ہے، انہیں عبرتناک شکست ہوگی۔،شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارا شہر جانتا ہے پولیس کے ٹاوٹ کون ہیں،ہم یہ چھوٹےکام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ن لیگیوں کو گرفتارکررہےہیں وہ زیادتی کررہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ جب ن لیگ ریلی لے کر آئی تو ہم نے تو ان کو کچھ بھی نہیں کہا تھا ۔ن لیگ کا نہ تو کوئی جلسہ ہے نہ کوئی عوامی رسپانس ہے۔