لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے دیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف شاہد اورکزئی نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں گذشتہ سماعت پر حنیف عباسی پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے عدالت سے بینک اکائونٹس بحال کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبدالرحمان لودھی نے شاہد اورکزئی کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف کیس کی سماعت 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنائے۔واضح رہے کہ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے، مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی ٹو سے الیکشن لڑرہے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہیں.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024