احتساب ہوگا بلا تفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگا,نیب کو الیکشن میں دخل اندازی کی ضرورت نہیں: چیئرمین نیب
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب ہوگا بلا تفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگا‘ 5لاکھ کی جگہ 5کروڑ خرچ ہوں گے تو نیب سوال پوچھے گا‘ کرپشن دیمک نہیں کینسر ہے‘ نیب کو الیکشن میں بھی دخل اندازی کی کوئی ضرورت نہیں‘ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے عمل کو احسن طریقے سے انجام تک پہنچائیں گے۔ احتساب ہوگا بلا تفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگا۔ ملکی بربادی کے اسباب جاری نہیں کریں گے۔ کرپشن ختم کرنے کے عمل کو انجام تک پہنچائینگے۔ احتساب حوالدار‘ پٹواری نہیں اوپر سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا ایک وزیراعلیٰ سے انکوائری کی جارہی ہے مزید دو وزراءاعلیٰ سے تحقیقات کی جائیں گی یہ تاچر نہ دیا جائے کہ نیب انتقامی کارروائی کررہا ہے۔ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ نیب محتاط طریقے سے اپنا کام کررہا ہے پانچ لاکھ کی جگہ پانچ کروڑ خرچ ہوں گے تو نیب سوال پوچھے گا۔ انہوں نے کہا تعلیمی اداروں کا حال آپ کے سامنے ہے ہم کب تک جانوروں کی طرح زندگی گزاریں گے۔ کرپشن دیمک نہیں کینسر ہے۔ کوئی کسی بھی عہدے پر رہا ہو احتساب کریں گے زوال کی بنیادی وجہ کرپشن اور کرپشن ہے۔ نیب کو الیکشن میں بھی دخل اندازی کی کوئی ضرورت نہیں نیب کی وجہ سے ملک کا نظام رک گیا ایسا الزام سمجھ سے بالاتر ہے۔کرپشن سے متعلق روزانہ تقریباً ڈھائی سو شکایات موصول ہوتی ہیں۔