شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی ہونیوالی ہلکی وتیز بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح سے ہی ہلکی وتیز بونداباندی کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس، لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشن اقبال اور نارتھ کراچی میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے مزے لوٹنے کے لیے کراچی کے باسیوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا، تاہم بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی اور کئی موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع ابرآلود ہے اور کراچی کا موسم اگلے 4 دن تک معتدل رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب بارش کے باعث جہاں لوگوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں اوربرقی آلات سے دور رہیں، گیلے ہاتھوں سے بجلی کے تار نہ چھوئیں جب کہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری موٹر سائیکل آہستہ چلائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہوئی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024