کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں او پی ڈی کے مریضوں کو ادویہ فراہمی کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ
ملتان(وقائع نگار) انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد اختر نے او پی ڈی کے مریضوں کو سہولت دینے کے لئے ادویات کی فراہمی کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ، صبح 9سے 2بجے تک ملتان سے باہر دیگر شہروں سے آنے والے مریضوں کے لئے او پی ڈی ادویات فراہم کر رہا تھا اور 2بجے سے 6بجے تک ملتان کے مریضوں کے لئے مختص تھے ہسپتال میں بڑھتے ہوئے رش کو دیکھتے ہوئے ایم ایس کارڈیالوجی کو مربوط انداز سے شروع کرنے کے لئے ایم ایس مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد اس کے باقاعدہ احکامات دیں گے جس سے مریضوں کو فائدہ ہو گا۔