یہودی لابی کو 25جولائی کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا، عامر سعید انصاری
ملتان(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یونین کونسل 52میں این اے 156پی پی 217کے امیدواران میاں عامر سعیدانصاری اور چوہدری عبدالوحید آرائیں کی حمایت کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر لیگی رہنما اشفاق ڈوگر ، اچھو ڈوگر و دیگر ڈوگر برادری نے میاں عامر سعید انصاری کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں، رانا اکبر بھی ہمراہ تھے ۔ میاں عامر سعید انصاری نے کہا کہ وقت قریب آگیا ہے کہ ہم درست لیڈر کا انتخاب کریں اور میاں محمد نواز شریف کے سپاہیوں کو کامیاب کر اکر غیر منصفانہ فیصلے کو مسترد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں25جولائی کو جیت حق کی ہو گی۔دریں اثنا یونین کونسل25 احمد آباد میں کارنرمیٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت امیدوار این اے 156میاں عامر سعید انصاری نے کی اور مہمان خصوصی ملک عبدالغفار ڈوگر، چوہدری عبدالوحیدآرائیںتھے۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر سعید انصاری نے کہا کہ 25جولائی کو فتح کا سورج طلوع ہو گا اور یہودی لابی کو شکست ہوگی۔ مخالفین گھبرائیں نہ 13جولائی کو شیر وطن واپس آرہا ہے۔ اس موقع پر نعیم حاکم ڈوگر، ملک ارشد ڈوگر، حاجی رفیق، عبدالصمد ڈوگر، احسان ڈوگر، ارشاد انصاری ، پیر مظہر فاروق بھٹہ ودیگر شریک تھے۔