عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری، انتخابی عمل کے دو ران سکیورٹی انتظامات مزید سخت کئے جائیں: حسن عسکری
لاہور(صباح نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے انتخابی عمل کے دوران صوبہ بھرمیں سیکورٹی انتظامات کومزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہورمیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسنعسکری کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کی سیکورٹی اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ نے انتخابی عمل کے دوران صوبہ بھرمیں سیکورٹی انتظامات کومزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی کہ امیدواروں کی سکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے۔ حسن عسکری نے کہا صوبے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انتخابی جلسوں اورجلوسوں کیلئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنایا ہے جب کہ امن عامہ کی فضا کومزید بہتربنانے کے لئے ہرضروری قدم اٹھایا جائے گا۔