شاہین ائر لائن پرواز کی معطلی قوانین کے مطابق نہیں‘ تر جمان
اسلام آباد(خبر نگار)شاہین ایئر ,دیگر نجی ایئرلائنز کے مقابلے میں ،پاکستان سول ایوی ایشن کو سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والی ایئر لائن ہے۔ یہ بات شاہین ایئر کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، زہیب حسن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ۔ہے۔بعض ادائیگیوں میں تاخیرکے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن کے ساتھ ادائیگی کے نئے شیڈول پر مذاکرات جاری ہیں اور جلد ہی معاملات طے ہو جائیں گے۔شاہین ایئر کی پرواز NL221کی اچانک بندش کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے زہیب حسن نے کہا:ـ’’شاہین ایئر کی انتظامیہ کے لیے یہ ایک ناپسندیدہ فیصلہ ہے کیوں کہ اس سے صرف مسافروںکو پریشانی ہوئی ہے۔‘‘ زہیب حسن نے مزید کہا کہ پرواز کی فوری معطلی پاکستان سول ایوی ایشن کے قوانین کے مطابق نہیں ہے۔