ملتان میں سول جج محمد عمران کو بیلٹ پیپرز وصول کرنے کی ذمہ داری تفویض
ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملتان نے الیکشن 2018کے بیلٹ پیپرز وصول کرنے کے لئے سول جج محمد عمران کو ذمہ داری تفوض کر دی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فاضل جج الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز وصول کر کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسروں کو پہنچائیں گے۔