عوام کی بلاامتیاز خدمت سیاست کا محور‘ 25 جولائی کو پی پی 209 میں تبدیلی آئیگی: فیصل نیازی
خانیوال(خبرنگار) صوبائی حلقہ209سے منتخب ہونے والوں نے صرف اقتدار انجوائے کیا عوام کی خدمت اوربنیادی سہولتوں کی فرا ہمی کے لیے کام کیاہو تا تو صورتحال برعکس ہوتی ۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے امیدوار فیصل خان نیازی نے رابطہ مہم کے دوران چوک جمال، مسافر پل کے علاقے اور چکوک میں مختلف تقریبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری سیاست کامحور عوام کی بلاامتیاز خدمت ہے 25جولائی کو صوبائی حلقہ 202میں عوام کے تعاون سے حقیقی تبدیلی آئے گی منتخب ہوکر علاقے کی تعمیروترقی کے لئے اپنا مثالی کرداراداکریں گے ۔