سی پیک کی تکمیل کیلئے قومی حکومت کا قیام بہترین فارمولا ہے: طارق پراچہ
خانیوال(خبرنگار) قومی حکومت کے قیام کے تجویز کو عملی شکل دے کرہی ملک وقوم کی بحرانی کیفیت نکالاجاسکتا ہے ۔ان خیالات کااظہار سابق یونین نا ئب ناظم اورسٹی کونسلر بلدیہ طارق نواب پراچہ نے معززین علاقہ اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستا ن میں استحکام پیدا کرنے کے بعد قومی حکومت کاقیام ہی مسائل پر قابو پانے میں مدد دے سکتاہے۔