نوازشریف اور مریم نواز کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائیگا: رانا عبدالرحمن
خانیوال(خبرنگار) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صوبائی رہنماوضلعی صدر رانا عبدالرحمن خاںنے کہاکہ میاں نوازشریف اورمریم نوازکے وطن واپسی کے اعلان نے تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے اورپھیلا ئی جانے والی تمام افواہیں اور منفی پروپگنڈہ دم توڑ گیا ۔انہوں نے کہاکہ میاںنوازشریف کا13جولائی کوتاریخی استقبال ہوگا ۔ضلع خانیوال سے یوتھ ونگ کے نوجوانوں اورکارکنوں کے قافلے استقبال کے لیے لاہور پہنچیں گے ۔وہ یہاں معززین علاقہ ،کونسلرز اوریوتھ ونگ کے کارکنوں کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔