عام انتخابات، فلڈسیزن تمام سرکاری محکموں کے افسران کے چھٹی لینے پر پابندی عائد
ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان مدثرریاض ملک نے جنرل الیکشن 2018اورفلڈسیزن کیوجہ سے تمام محکموں کے افسران کے چھٹیاں لینے پر پابندی عائد کردی ہے اس حوالے سے تمام محکموں کے سربراہان کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن تک اور فلڈسیزن کے دوران کوئی افسر چھٹی نہیں کرے گا اگرکسی آفیسر کو انتہائی ایمرجنسی کی صورتحال میں چھٹی لینے کی ضرورت پیش آئے گی تو وہ ڈی سی سے چھٹی لے گا۔