نوازشریف ملکی سالمیت سے کھیل رہے ہیں: مہتاب یوسف
خانیوال(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مہتاب یوسفظ نے کہاکہ ملک وقوم کی سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے ہرساز ش ناکام ہوگی محب وطن غیور عوام کو مگر مچھ کےآنسو بہاکر اب مزید دھوکہ نہیں دیاجاسکتا ۔وہ گزشتہ روز وارڈ 42میں معززین علاقہ اورکار کنو ں سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف ملکی سا لمیت سے کھیل رہے ہیں 25جولائی کو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے تما م سا زشوں کوناکام بنادیں گے۔