صدر ممنون کی نااہلی درخواست پر سیکرٹری قانون سے جواب طلب
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر مملکت ممنون حسین کی نا اہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پرسیکرٹری قانون سے جواب طلب کر لیا ہے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان کے مطابق صدر پاکستان کا غیر جانبدار ہونا لازمی ہے صدر ممنون حسین مسلم لیگ ن کے رہنما ہیں صدر ممنون حسین نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیان حلفی جمع کرایاممنون حسین صادق اور امین نہیں رہے، اور آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل ہوتے ہیں عدالت ممنون حسین کا صدارت کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے درخواست میں سیکرٹری قانون، نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کو فریق بنایا گیا ہے عدالت نے کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی ہے۔