پولنگ سٹیشنوں پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے غیر جانبداری کا حلف لیا جائے گا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئندہ عام انتخابات کے دوران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرسکیورٹی پر مامور سکیورٹی انچارج سے غیر جانبداری کا حلف لے گا جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے پریذائیڈنگ آفیسر غیر جانبداری کا حلف لے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری دفاع، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو اس ضمن میں مراسلے ارسال کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق ہر ضلع کے سکیورٹی انچارج سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے پریذائیڈنگ آفیسر حلف لے گا۔