نتائج تبدیلی کا خدشہ‘ ریاض فتیانہ نے آر او‘ اے آر او کے تبادلہ کی درخواست دیدی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سابق رکن قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے امیدوار ریاض فتیانہ نے ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے درخواست گزار نے اپنی درخواست میں اختیار کیا گیا ہے عدالت این اے 113 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کو تبدیل کرے انصاف کی فراہمی کے لیے عدالت ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کو تبدیل کر کے کسی دوسرے صوبے کے ججز کو ان کی جگہ تعینات کرے عام انتخابات 2018 میں حلقہ این اے 113 کا ریٹرننگ افسر جسٹس ر خلیل الرحمن رمدے کا رشتہ دار ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی جسٹس ر خلیل الرحمن رمدے کے بہنوئی ہیںاسسٹنٹ ریٹرننگ افسر محمد ندیم کی چوہدری اسد الرحمن رمدے سے قریبی تعلقات ہیں چوہدری اسد الرحمن رمدے این اے 113 سے مسلم لیگ ن کا امیدوار اور جسٹس ر خلیل الرحمن رمدے کا بھائی ہے، درخواست گزار نے الزام عائد کیا۔ہے کہ2013 کے الیکشن میں اسی حلقے میں اسد الرحمن رمدے نے انتخابی نتائج تبدیل کر دیے تھے، اسد الرحمن رمدے نے اپنے بھائی خلیل الرحمن رمدے کا اثراستعمال کرتے ہوئے نتائج تبدیل کروائے تھے، درخواست گزار کو تشویش ہے کہ 2013 کی طرح 2018 کے انتخابات میں بھی نتائج تبدیل کروائے جائیں گے، درخواست میں الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔