ایران جرمنی سے اپنے سینکڑوں ملین یورو کی تہران منتقلی کا خواہاں
تہران (اے پی پی) ایران چاہتا ہے کہ جرمنی کے مرکزی بینک میں جمع اس کی 300 ملین یورو کی رقوم اسے ادا کر دی جائیں، جنہیں ایران بعد ازاں تہران منتقل کرنا چاہتا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث جرمنی میں یہ رقوم منجمد ہونے کے خدشات کے پیش نظر ایران نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ان ارادوں کے ساتھ ایران نے جرمن حکومت کو بظاہر مشکل میں ڈال دیا ہے۔