نیٹو میں شمولیت کے مذاکرات کا امکان موجود ہے، مقدونیہ
سکوپی (اے پی پی) مقدونیہ کے وزیر خارجہ نکولا دیمیتروف نے کہا ہے کہ (آج) بدھ سے شروع ہونے والی مغربی دفاعی اتحاد کی سربراہکانفرنس کے موقع پر اْن کے ملک کی اس اتحاد میں شمولیت کے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی جا سکتی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نیٹواتحاد کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ چند روز قبل عندیہ دے چکے ہیں کہ جولائی میں ہونے والی کانفرنس میں مقدونیہ کو رکنیت دینے کے مذاکراتی عمل کی منظوری ممکن ہے۔واضح رہے کہ مغربی دفاعی اتحاد کی دو روزہکانفرنس (آج) بدھ سے برسلز میں شروع ہو گی۔ جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔