سعودی عرب، بچے کو ڈانٹنا جرم قرار دے دیا گیا
ریاض (اے پی پی) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال جرم ہے۔ سعودی اخبار نے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے سے بتایا ہیکہ مملکت میں ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرنے، وڈیو گیمز یا کسی بھی حالت میں بچوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں، ایسا کرنے سے بچوں کا وقا ر مجروح ہوتا ہے۔ جو شخص بھی اس قسم کی حرکت کا مرتکب ہوگا اس کا احتساب کیا جائے گا۔