متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام 14 جولائی کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریاں جاری
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ )متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام 14 جولائی کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریاں بھر پور انداز میں شروع کردی گئی ہیں ۔ جلسہ عام کی میڈیا کمیٹی کے سربراہ ملک محمداعظم نے بتایا کہ جلسہ عام کی سیکیورٹی امور سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو باضابطہ مطلع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ عام کی تیاریوں اور انتظامات کے جائزہ کے لئے متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کے صدر شمس الرحمان سواتی نے ایم ایم اے کی ضلعی جنرل کونسل اور جلسہ کی انتظامی کمیٹیوں کے ممبران کا ایک خصوصی مشترکہ اجلاس 11 جولائی کو 3 بجے دفتر جماعت اسلامی سید مودودی ؒ بلڈنگ راولپنڈی میںطلب کر لیا ہے۔