شفاف الیکشن کیلئے ضا بطہ اخلا ق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیرنے کہا ہے کہ الیکشن کے شفاف و غیر جا نبدارنہ انعقا د کے لئے الیکشن کمیشن آ ف پا کستان کی جانب سے جا ری ضا بطہ اخلا ق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ممانعت شدہ تشہیری مواد کے خلا ف سر گر م عمل ہونے کے ساتھ ساتھ سیا سی جلو س کے انعقاد کے لئے خصو صی مقامات مختص کئے گئے ہیں ڈسٹر کٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میںبا ہمی مشا ورت سے اس سے پہلے سیا سی جلوس کے لئے ضلع بھر میںدس مقا مات کو مختص کیا گیا تھا تاہم ضرورت کے پیش نظر اب ترمیم شدہ31 مقا مات اس مقصد کے لئے مختص کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مخصوص مقا مات کے علاوہ کسی جگہ پر جلسہ یا سیا سی جلوس کی ہر گز اجا زت نہیں ہے اورخلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت قا نو نی کا روا ئی عمل میں لائی جائے گی ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنرجنرل سا رہ حیات نے مختص شدہ مقامات کی تفصیلا ت سے آگاہ کیا۔