گردہ سکینڈل کیس کی سماعت بارہ جولائی تک ملتوی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) سول جج راولپنڈی رضوان حنیف شیخ نے گردہ سکینڈل کیس کی سماعت بارہ جولائی تک ملتوی کردی ۔منگل کو عدالت نے گردہ سکینڈل کیس کی سماعت شروع کی تو ملزمان ڈاکٹر مختار وغیرہ بھی پیش ہوئے اس موقع پر گواہ مکمل نہیں تھے جس پر گواہان کے بیان ریکارڈ نہیں کئے جاسکے عدالت نے گواہان کو پیش ہونے کیلئے پابند کرتے ہوئے سماعت بارہ جولائی تک ملتوی کردی۔