بیوی کو آباد کرنے کیلئے دائر بازو دعویٰ خارج
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) فیملی جج راولپنڈی شوکت حیات نے شوہر کی جانب سے بیوی کو آباد کرنے کیلئے دائر بازو دعویٰ خارج کر دیا ۔کامران نے عدالت میں ناراض بیوی ثمینہ کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے بازو دعویٰ دائر کیا تھا دوران سماعت بیوی نے شوہر کے ساتھ دوبارہ آباد ہونے سے انکار کر دیا عدالت نے بازو دعویٰ خارج کرتے ہوئے سامان جہیز کیلئے ثمینہ کی طرف سے دائر دعویٰ کی سماعت ملتوی کردی ہے۔